پاکستانتازہ ترین

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بوندا باندی

لاہور(پاک نیوز)لاہور کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔اسلام آباد،راولپنڈی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں بھی ہلکی بارش سے خنکی بڑھ گئی۔  رینالہ خورد،پاکپتن،عارف والا میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔شاہ ، کوٹ، ننکانہ صاحب اور گردونواح میں بھی تیزہواؤں کیساتھ بارش  کا سلسلہ جاری ہے۔ جبکہ سرائےعالمگیراورگردونواح میں بارش  سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے نشیبی علاقوں میں بارش 24 گھنٹے تک جاری رہے گی۔ملکہ کوہسار مری میں برفباری کا سلسلہ ایک بار پھر شروع  ہوگیا۔جس کے بعد شہر کا  درجہ حرارت 2سینٹی گریڈ تک کم ہو گیا ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button