پاکستانتازہ ترین

اپوزیشن قائدین کے درمیان عدم اعتماد کے بعد فوری انتخابات پر اتفاق

اسلام آباد(پاک نیوز) اپوزیشن قائدین کے درمیان وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد میں کامیابی کے فوری بعد انتخابات کرانے پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے تین بڑے رہنماؤں میں عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد فوری انتخابات کرانے پر اتفاق رائے ہوگیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی فوری انتخابات کی بجائے آئنی مدت پوری کرنے پر بضد تھی جبکہ ایم کیو ایم اور ق لیگ فوری انتخابات پر راضی نہیں تھیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جے یو آئی اور مسلم لیگ ن کی مسلسل کوششوں نے پیپلز پارٹی کو فوری انتخابات پر قائل کر لیا ہے۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے سابق صدر آصف علی زرداری ۔مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف کو عدم اعتماد پیش کرنے کا گرین سگنل دے دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو رزداری نے کہا تھا کہ عمران خان کو ہٹانے کے بعد بننے والی حکومت محدود مدت کے لیے ہوگی اور اس کا مینڈیٹ انتخابی اصلاحات اور شفاف انتخابات ہو گا ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button