پاکستانتازہ ترین

پاکستان پیپلزپارٹی کاعوامی مارچ کا رخ ڈی چوک کی طرف موڑنے کا فیصلہ

کراچی(پاک نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے عوامی مارچ کا رخ ڈی چوک کی طرف موڑنے کا بڑا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کا فیض آباد کی بجائے اسلام آباد کی طرف بڑھ کر ڈی چوک پر پڑاو ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پیپلزپارٹی نے خط لکھ کر انتظامیہ سے ڈی چوک پر جلسہ کرنے کی اجازت مانگ لی، پیپلزپارٹی نے چیف کمشنر اسلام آباد کو خط  لکھ دیا ہے۔ذرائع پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کا عوامی مارچ 8 مارچ کو اسلام آباد پہنچے گا،  8 مارچ کو ڈی چوک پر جلسہ کرنے کی اجازت دی جائے۔پیپلزپارٹی کے خط میں مزید بتایا گیا کہ پیپلزپارٹی نے اس سے قبل فیض آباد کے مقام پر جلسے کے لئے تین دن کی اجازت مانگی تھی اور انتظامیہ نے تین دن کی بجائے ایک دن جلسہ کرنے کی اجازت دی تھی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button