پاکستانتازہ ترین

پشاور دھماکے کے حوالے سے کوئی تھریٹ الرٹ جاری نہیں ہوا تھا: وزیر داخلہ

اسلام آباد(پاک نیوز) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پشاور دھماکا سوچی سمجھی سازش کے تحت پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش ہے۔وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پشاور دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ چیف سیکرٹری اور آئی جی خیبر پختونخوا سے دھماکے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پشاور دھماکے کے حوالے سے کوئی تھریٹ الرٹ بھی جاری نہیں ہوا تھا، غیر ملکی قوتیں پاکستان کا امن تباہ کرنا چاہتی ہیں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پشاور دھماکا سوچی سمجھی سازش کے تحت پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button