تازہ ترینعلاقائی

گوجرانوالہ:ظالم حکمرانوں کو غریب عوام کی حالت زار پر کوئی ترس نہیں، انعام اللہ

gujranwalaگوجرانوالہ(عدنان رضا) پاکستان مسلم لیگ ن سٹی نائب صدر گوجرانوالہ انعام اﷲ اپل نے کہا ہے کہ جمہوریت کے نام پر ملکی آئین اور عوام کی توہین ‘تذلیل کے مرتکب ظالم حکمرانوں کا یوم حساب قریب ہے ۔ ایوان صدر اور ایوان وزیر اعظم ملک ‘قوم کی ترقی ‘خوشحالی میں بہتری لانے کی بجائے قومی خزانہ میں لوٹ مار کی اندھیر نگری مچا کر اسے کنگال کر کے رکھ دیا ہے تاکہ آئندہ آنیوالی مسلم لیگ(ن) کی حکومت کو معاشی مشکلات سے دو چار کیا جا سکے ۔ لیکن ایسے ظالم اور لٹیرے حکمرانوں کو یہ بھی معلوم ہونا چاہیے کہ ہر مشکل وقت میں پوری قوم قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کیساتھ قدم بہ قدم ساتھ کھڑی ہو کر ہر بحران کا سامنا کر کے ملک و قوم کو ظالم حکمرانوں کے پیدا کردہ ہر بحران و مشکل حالات سے نجات دلائیگی ۔ انعام اﷲ اپل نے مزید کہا کہ ایوان صدر ‘ایوان وزیر اعظم سیاسی سازشوں ‘جوڑ توڑ کو چھوڑ کر ملک و قوم کو بجلی و گیس کی بدترین لوڈ شیڈنگ اور بڑھتی ہوئی مہنگائی ‘بے روزگاری سے نجات دلائیں ۔ لیکن ایسے ظالم حکمرانوں کو غریب عوام کی حالت زار پر کوئی ترس لہذا انہیں اب واپس اپنے گھروں کو جانا ہی ہو گا

یہ بھی پڑھیں  ڈکیتی چوری کی تین مختلف وارداتوں میں شہری چاند گاڑی ،نقدی ،طلائی زیورات ،گھریلو سامان اور فصل مونجی سے محروم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker