تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ میں موسلادھار بارش نے پورا شہر پانی میں ڈوبا دیا

downloadاوکاڑہ(محمدمظہررشید) اوکاڑہ میں موسلادھار بارش نے پورا شہر پانی میں ڈوبا دیاتحصیل کونسل ایڈمنسٹریشن پانی کے بروقت نکاس کرنے میں بری طرح ناکام ہو گئی ٹی ایم اے کے ارباب اختیارموسم برسات سے پہلے حفاظتی اقدامات کرنے میں مکمل ناکام رہے پہلی ہی بارش نے شہریوں کو گھروں میں ہی محصور کردیا بازاروں میں پانی کا نکاس نہ ہونے سے کسی قسم کا کاروبار نہ ہو سکا تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزاوکاڑہ شہر میں طوفانی اور موسلادھاربارش سے پورا شہر دوسرے روزتک پانی میں ڈوبا رہا جس سے شہری گھروں میں ہی محصور ہو گئے گھروں میں پانی داخل ہونے سے قیمتی سامان ضائع ہونے کے ساتھ ساتھ شہری ساری رات اپنے گھروں سے پانی نکالنے میں مصروف رہے شہر کی سب سے اہم شاہرہ بے نظیر روڈ سکندر چوک سے اوور فلائی تک ڈیڑھ ڈیڑھ فٹ پانی میں ڈوبی رہی جبکہ ٹی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ اپنے گھروں میں بارش کا لطف اٹھاتی رہی اورجبکہ بعض مساجد میں عشاء کی نمازکیلئے نمازی پہنچ ہی نہیں پائے اور باجماعت نماز ادا ہی نہیں ہوسکی تحصیل کونسل ایڈمنسٹریشن اوکاڑہ کے ارباب اختیار پانی کی بروقت نکاسی میں مکمل ناکام دکھائی دیے بارش دوسرے روز بھی وقفہ قفہ سے جاری رہی بازاروں میں پانی کھڑا رہنے کے باعث بدھ کے روز کسی قسم کا کاروبار نہ ہو سکا عوامی حلقوں نے ٹی ایم اے کے ناقص انتظامات اور لاپرواہی کے خلاف زبردست احتجاج کیا ہے اور ذمہ داروں کے خلاف انضباطی کاروائی عمل میں لانے کا مطالبہ کیا ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!