پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم دورہ کراچی میں ایم کیو ایم مرکز جائیں گے: گورنر سندھ کی تصدیق

کراچی(پاک نیوز)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے تصدیق کی ہے کہ وزیراعظم عمران خان 9 مارچ کو کراچی کے دورے پر آئیں گے۔عمران اسماعیل نے وزیراعظم کے دورہ کراچی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد بھی جائیں گے۔گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے 9 مارچ کی ملاقات کو اوکے کر دیا ہے، ان کے کراچی آنے کا بنیادی مقصد اپنے اتحادیوں سے ملنا ہے۔عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے مجھ سے کہا کہ گھبرانا نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button