
اسلام آباد(پاک نیوز) اپوزیشن جماعتوں کے قائدین نے اپنے ارکان قومی اسمبلی کو فوری طور پر اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کردی ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے سے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر ایک دم تیزی آگئی ہے۔اپوزیشن جماعتوں کے سربراہان نے قومی اسمبلی میں اپنے اپنے پارلیمانی لیڈران کو اہم ہدایات جاری کردی ہیں۔اس کے علاوہ اپوزیشن جماعتوں نے اپنے ارکان قومی اسمبلی کو بھی فوری طور پر اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کردی ہے۔