
اسلام آباد(پاک نیوز) تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر پاکستان مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج منعقد ہوگا۔اجلاس ن لیگ کے سیکرٹریٹ چک شہزاد میں شہباز شریف کی صدارت میں آج ہوگا۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی اپوزیشن رہنماؤں کی ملاقات کے فیصلوں کی توثیق کرے گی اور شہباز شریف، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان سے ملاقات پر پارٹی ارکان کو اعتماد میں لیں گے۔اجلاس کے دوران ارکان پارلیمنٹ فیصلہ کریں گے کہ عدم اعتماد اسپیکر یا وزیراعظم میں سے کس کے خلاف لائی جائیگی ۔خیال رہے کہ ن لیگ کے تمام اراکین کو اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے ارکان پارلیمنٹ کا اجلاس گزشتہ روز منعقد ہونا تھا جو کہ سابق صدر کے انتقال کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا تھا۔