پاکستانتازہ ترین

بھارت اپنی حد سے تجاوز نہ کرے ورنہ منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے گا،عقیل خان

aqeelلاہور( پریس ریلیز ) عوام کو با اختیار بنا ئے بغیر ملکی استحکام کا خواب ادھورا ہے ،66سال بعد بھی آج عوام اختیارات سے محروم ہے۔ آزادی وطن طویل قربانیوں اور جدو جہد کا ثمر ہے۔ ان خیالات کا اظہارکالمسٹ ،ایڈیٹر پاک نیوز اوروائس آف یوتھ کے ایگزیکٹیو کمیٹی کے چئیر مین عقیل خان نے یوم آزادی کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے سسکتی اور تڑپتی عوام کو جشن آزادی کی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہاکہ وطن کی ترقی اور سلامتی کے لئے ہمیں تمام تر اختلافات کا خاتمہ کرکے متحد ہونا ہوگا۔وطن دشمنوں کے خلاف پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑنا ہوگا۔پاک فوج بھارت کی ہر روز کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کا منہ توڑ جواب دے ۔پاکستان نے ہمیں پہچان دی ،نام دیا آئے آج کے دن ہم عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کی ترقی ،سلامتی اور عوامی خوشحالی کے لئے اپنے آپ کو وقف کردیں گے۔انہوں نے اس موقع پر ڈاکٹر عافیہ کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور حکومت سے مطالبہ کیاکہ فی الفور ڈاکٹر عافیہ کو بھی رہائی دلائی جائے۔ آزادی کی نعمت کا حق اس کوبھی حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button