پاکستانتازہ ترین

حکومتی اراکین اپوزیشن کے ساتھ ہیں، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد(پاک نیوز)شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ حکومتی اراکین اپوزیشن کے ساتھ ہیں اور تحریک عدم اعتماد میں ہمارے ساتھ رہیں گے۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ترین اور علیم خان گروپ سے رابطہ نہیں ہوا۔ تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے  شاہد خاقان عباسی  نے کہا ہے کہ وزیراعظم کراچی جا رہے ہیں، اس کا مطلب ہے کہ انہیں ایم کیو ایم کی حمایت حاصل نہیں ہے ، اتحادیوں نے ابھی فیصلہ نہیں کیا لیکن رابطے جاری ہیں۔جہانگیر ترین اور علیم خان سے رابطوں سے متعلق سوال پر شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ترین اور علیم خان گروپ سے رابطہ نہیں ہوا لیکن ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button