پاکستانتازہ ترین

حکومت کاعوام کو جھٹکا۔بجلی 10 فیصد مہنگی کرنیکا فیصلہ

لاہور( پاک نیوز) نیپرا نے بجلی 95 پیسے فی یونٹ تک مہنگی کرنے کافیصلہ جاری کردیا ۔تفصیلات کےمطابق نیپرانے بجلی 95 پیسے فی یونٹ تک مہنگی کرنے کافیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے ،وفاقی حکومت اضافے کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کرے گی ۔وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کے بعد فیصلے کا اطلاق ہوگا ۔دستاویز کے مطابق بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اوسط 53 پیسے اضافے کیا گیا ہے ،مختلف سیلز کیلئے بجلی 8 سے 95 پیسے تک فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے۔بجلی کے 100یونٹ استعمال تک8 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے ۔بجلی کے 101سے 200 یونٹ تک استعمال پر 18 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔بجلی کے201سے300 یونٹ استعمال پر 48 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے ۔بجلی کے301سے700یونٹ تک استمال پر 95 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی گئی ۔بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق وفاقی حکومت کی منظوری سے ہوگا ۔نیپرا نے حکومتی پالیسی گائیڈ لائنز پر سماعت کے بعد فیصلہ جاری کیا ہے ۔اقدام کا مقصد پاور سیکٹر میں سبسڈی کا از سو نو تعین کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button