پاکستانتازہ ترین

اپوزیشن کا صدر مملکت کے خلاف موخذے کی تحریک لانے کا فیصلہ

اسلام آباد(ڈیسک نیوز)متحدہ اپوزیشن کی جانب سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے خلاف موخذے کی تحریک لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے فوری بعد تحریک پیش کر دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق نئے صدر مملکت کے امیدوار کے لیے آصف زرداری اورمولانا فضل الرحمان پر مشتمل دو رکنی کمیٹی قائم ہوگئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ اپوزیشن کے درمیان طے ہو گیا ہے کہ صدر پیپلز پارٹی یا جے یو آئی ایف میں سے ہوگا۔ذرائع کے مطابق نیا صدر عارف علوی کی باقی مدت پوری کرے گا۔خیال رہے کہ سابق صدر آصف زرداری مولانا فضل الرحمان کو صدر بنانے کی تجویز دے چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button