پاکستانتازہ ترین

’انصار الاسلام‘ کی موجودگی پر پارلیمنٹ لاجز میں پولیس آپریشن، جے یو آئی کے ارکان گرفتار

اسلام آباد(پاک نیوز)پارلیمنٹ لاجز میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے محافظ دستے انصار الاسلام کے کارکنوں کی موجودگی پر اسلام آباد پولیس نے آپریشن کرکے متعدد گرفتاریاں کی ہیں۔پارلیمنٹ لاجز میں آپریشن ڈی آئی جی آپریشن کی کمانڈ میں کیا گیا۔ میڈیا کو پارلیمنٹ لاجز سے نکال دیا گیا جس کے بعد پولیس کی نفری نے صلاح الدین ایوبی کے لاج کا دروازہ توڑ کر گرفتاریاں شروع کیں۔اطلاعات کے مطابق پولیس جے یو آئی کے ایم این اے صلاح الدین ایوبی کو بھی گرفتار کر کے لے گئی جبکہ 10 سے 12 رضا کاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ان تمام افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کیا جارہا ہے۔اطلاعات کے مطابق پولیس نے مولانا جمال الدین اور  مفتی عبداللہ کو بھی گرفتار کر لیا جبکہ آغا رفیع اللہ پولیس اہلکار کے ساتھ گتھم گتھا بھی ہوئے۔ پارلیمنٹ لاجز میں پولیس کی مزید نفری بھی داخل ہوچکی ہے۔مولانا فضل الرحمان اور اکرم درانی بھی پارلیمنٹ لاجز پہنچ گئے۔  ترجمان مولانافضل الرحمان کا کہنا ہے کہ مولانا خود گرفتاری دینےکیلئے تیار ہیں۔ترجمان مولانا فضل الرحمان مفتی ابرار نے تمام کارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ پارلیمنٹ لاجزجلد از جلد پہنچ جائیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button