پاکستانتازہ ترین

مولانا کا حکومت کیخلاف اعلان جنگ، کارکنوں کو اسلام آباد پہنچنے، سڑکیں جام کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(پاک نیوز) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے رہنما مولانا فضل الرحمان نے پارلیمنٹ لاجز میں پولیس آپریشن اور اس کے نتیجے میں جے یو آئی کے ارکان قومی اسمبلی کی گرفتاری پر حکومت کیخلاف اعلان جنگ کردیا۔مولانا فضل الرحمان نے اس واقعے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اپنے کارکنوں کو ملک بھر سے اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی اور کہا کہ جو کارکن اسلام آباد نہ پہنچ سکے وہ اپنے اپنے علاقوں میں سڑکوں کو جام کردیں۔انہوں نے کہا کہ میں اپنے دوستوں کے ہمراہ گرفتاری پیش کروں گا، ہر پارٹی ورکر سے کہتا ہوں ہوسکے تو اسلام آباد پہنچے، اپنے اپنے شہروں میں سڑکیٕں بند کردیں، کاروبار بند کردیں۔فضل الرحمان نے بطور پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ (پی ڈی ایم) سربراہ تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنوں سے شاہراہیں بند کرنے کی اپیل بھی کی۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمارے رضاکار یہاں رضاکارانہ پہنچے، رضا کاروں کے پاس کوئی اسلحہ نہیں تھا جس پر اعتراض کیا جاسکے، پارلیمنٹ لاجز پر حملہ کیا گیا ، دھاوا بولا گیا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملک کو انارکی کی طرف لے جانے سے پہلے عمران خان اور اسپیکر استعفیٰ دیں، پولیس کے لاجز کے اندر آنے کے رولز ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button