تازہ ترینکھیل

کراچی ٹیسٹ: آسٹریلیا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

کراچی(نمائندہ سپورٹس) آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔آسٹریلوی کپتان کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار  دکھ رہی ہے، کوشش ہو گی کہ اچھا ٹوٹل سجائیں۔پاکستان کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ٹیم میں فہیم اشرف اور حسن علی کو نسیم شاہ اور افتحار احمد کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔قومی ٹیم میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں امام الحق، عبد اللہ شفیق، فواد عالم، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، نعمان علی، ساجد خان اور اظہر علی شامل ہیں۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان راولپنڈی میں کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button