پاکستانتازہ ترین

پاک فوج نے جنرل فیض کو نوٹس جاری کیے جانے کی تردید کردی

اسلام آباد(پاک نیوز) آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی یہ خبر بالکل غلط اور جعلی ہے کہ پشاور کے کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ایک یوٹیوبر کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی اور پشاور کے موجودہ کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا ہے۔ اس حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر سے رابطہ کرکے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ یہ خبر بالکل غلط ہے۔ انہوں نے اسے جعلی خبر قرار دیا۔یوٹیوبر صحافی نے اپنے تازہ ترین ولاگ میں دعویٰ کیا تھا کہ چند روز قبل وزیراعظم سے ملاقات کرنے پر یا ق لیگ کے لیڈر چوہدری پرویز الٰہی سے ٹیلی فونک رابطہ کرنے کی وجہ سے آرمی چیف نے جنرل فیض کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button