تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر: ڈاکو نےگن پوائنٹ پر لاکھوں کی کار اور قیمتی سامان گن پوائینٹ پر چھین لیا

بھائی پھیرو(نامہ نگار) بھائی پھیرو۔بھائی پھیرو کے ڈاکو لاہور سے ٹیکسی کرایہ پر لیکر بھائی پھیرو لے آئے اور گن پوائنٹ پر لاکھوں کی کار اور قیمتی سامان گن پوائینٹ پر چھین لیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور چونگی امرسدھو کے رہائشی ٹیکسی ڈرائیور عامر حیات سے ملزمان فیصل،حمزہ اور ناصر نے کرایہ پر ٹیکسی لی اور کہا کہ انہیں بھائی پھیرو جانا ہے۔جب ٹیکسی ڈرائیور بھائی پھیرو کے گاوں خانکے موڑ کے پاس پہنچا تو ملزمان نے اس پر اسلحہ تان کر جان سے ماردینے کی دھمکی دیکر ٹیکسی کار LE-17-4726 َ،موبائیل اور دس ہزار نقدی چھین لی اور ٹیکسی ڈرائیور کو دھکا دیکر ویران کھیتوں میں پھینک کر فرار ہو گئے۔عامر کی درخواست پر مقدمہ درج۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button