بین الاقوامیتازہ ترین

کورونا پابندیاں ختم، حرمین شریفین میں سب کو داخلے کی اجازت

مکہ مکرمہ(ڈیسک نیوز)کورونا پابندیاں ختم کرکے ہرعمر کے افراد  کوحرمین شریفین میں داخلے کی اجازت دے دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق  سعودی عرب کی وزارت حج اورعمرہ کے ترجمان  کی جانب سے جاری بیان کے مطابق  مسجد الحرام میں 10 لاکھ سے زائد افراد نے کورونا  پابندیوں کے بغیر نماز  ادا کی۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہرعمر کے بچوں کواپنے والدین اوررشتے داروں کے ساتھ مسجدالحرام اور مسجد نبویؐ   میں داخلے کی اجازت دے دی گئی ہے جبکہ  رواں سال بڑی تعداد میں لوگ حج ادا کرسکیں گے۔سعودی میڈیا کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں نماز کیلئے اجازت ناموں کی پابندی بھی اب ختم کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button