پاکستانتازہ ترین

تحریک عدم اعتماد: حکومتی اتحادی جماعتوں نے اپوزیشن کو ووٹ دینے کا ذہن بنا لیا

اسلام آباد(پاک نیوز)رابطوں، ملاقاتوں اور مشاورتی اجلاسوں کے بعد حکومت کی اتحادی جماعتیں اب عدم اعتماد کی تحریک پر حتمی فیصلوں کی طرف بڑھ رہی ہیں اور اطلاعات کے مطابق اس ضمن میں وہ اپوزیشن جماعتوں کے قائدین سے جو ضمانتیں چاہتی تھیں اس سلسلے میں ملنے والی یقین دہانیوں پر بھی اطمینان کا اظہار کر  رہی ہیں۔حکومت کی اتحادی جماعتوں کے ایک بااعتماد ذریعے سے تصدیق ہونے والی تفصیلات کے مطابق دونوں اتحادی جماعتوں کے ارکان نے اس حوالے سے حتمی فیصلے کے لیے ذہن بنا لیا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک میں ان کا ووٹ حکومت کے حق میں نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button