پاکستانتازہ ترین

قومی اسمبلی اجلاس کب بلایا جائے؟ وزیراعظم نے قریبی ساتھیوں کو طلب کر لیا

اسلام آباد(پاک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد پر مشاورت کے لیے پاکستان تحریک انصاف کی سینئر قیادت کو طلب کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پرویز خٹک، علی زیدی، فواد چوہدری اور شفقت محمود کو مشاورت کے لیے بنی گالہ طلب کر لیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں قومی اسمبلی اجلاس بلانے کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی اور وزیراعظم قومی اسمبلی اجلاس بلانے کی حتمی منظوری دیں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button