تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر:15مارچ کو صوبہ بھر کے اساتذہ و ملازمین سول سیکرٹریٹ کے سامنے دھرنا دیں گے۔

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔مہنگائی کے طوفان اور حکومتی بے حسی نے ملازمین کو احتجاج پر مجبور کر دیا ہے۔کل 15 مارچ کو صوبہ بھر کے اساتذہ و ملازمین سول سیکرٹریٹ لاہور کے سامنے دھرنا دیں گے۔پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن۔انجمن اساتزہ پنجاب کا بھی دھرنے میں شمولیت کا اعلان۔ ان خیالات کا اظہار پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن ضلع قصور کے صدر شکیل احمد دانیال، چیئرمین محمد یوسف ندیم، نائب صدر محمد ادریس، جنرل سیکرٹری محمد علی تبسم، ہارون الرشید، فنانس سیکرٹری یونس جاوید، ڈپٹی فنانس سیکرٹری ملک محمد اکرم، سوشل میڈیا سیکرٹری امجد حبیب،انجمن اساتزہ پنجاب کے رہنما چوہدری تنویر ودیگر نے مختلف سکولز کا دورہ کرنے کے بعد اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ مہنگائی کے طوفان نے اساتذہ و ملازمین کی زندگیوں کو تباہ و برباد کر کے رکھ دیا ہے تن ڈھانپتے ہیں تو دووقت کی روٹی میسر نہیں اپنے بچوں کی ننھی منی خواہشات کا گلہ گھونٹنے پر مجبور ہو چکے ہیں ہمارے بچے اعلیٰ تعلیم سے محروم ہو گئے ہیں ناقابل برداشت مہنگائی کی وجہ سفید پوشی کا بھرم رکھنا محال ہے حکومتی بے حسی انتہا کو پہنچ چکی ہے وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے لیکن پنجاب حکومت مسلسل ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے تو دوسری طرف سمری بھیجنے کے شوشے چھوڑے جارہے ہیں جس میں کوئی حقیقت نہیں لہذا اساتذہ و ملازمین ایسی افواہوں کو خاطر میں نہ لائیں اور 15 مارچ کو دن 11 بجے ہر صورت سول سیکرٹریٹ لاہور کے سامنے آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پنجاب کے دھرنا میں اپنی شرکت یقینی بنائیں تاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو 15 فیصد ڈسپیرٹی الاؤنس دینے کے اعلان پر مجبور کیا جاسکے۔ ضلع قصور سے ایک بہت بڑا قافلہ آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کے زیر انتظام 15 مارچ کوسول سیکرٹریٹ کے سامنے ہونے والے سرکاری ملازمین کے احتجاجی دھرنے میں شریک ہو گا۔مزید برآن انجمن اساتزہ پنجاب کے رہنما چوہدری تنویر نے بھی مختلف سکولوں کے دورے کے بعد اپنے بیان میں پندرہ مارچ کے اساتزہ کے دھرنے میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button