تازہ ترینکھیل

کراچی ٹیسٹ ، پاکستانی بیٹنگ ناکام ،148رنز پر آل آوٹ

کراچی(نمائندہ سپورٹس)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کراچی میں ہونیوالے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز آسٹریلیا نے 9وکٹوں کے نقصان پر 556رنز بنا کر پہلی اننگز ڈیکلیئر کردی۔جبکہ پاکستان کی بیٹنگ لائن آسٹریلوی بولروں کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی ، پوری ٹیم 148رنز پر پویلین لوٹ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانیوالے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز آسٹریلیا نے 9وکٹوں کے نقصان پر 556رنز بنا کر پہلی اننگز ڈیکلیئر کردی جس کے بعدپاکستان نے بلے بازی شروع کی توایک بھی کھلاڑی جم کر نہیں کھیل سکا،پاکستان کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر ریت کی دیوار ثابت ہوئی کوئی بھی کھلاڑی جم کر بلے بازی کرنے میں ناکام رہا پاکستان کے عبداللہ شفیق 13رنز بنا کر رن آوٹ ہوگئے جبکہ امام الحق 20رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔اظہرعلی 14جبکہ فواد عالم بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے ، محمد رضوان صرف 6رنز بنا کرالیکس کیری کو کیچ دے بیٹھے ، فہیم اشرف 4رنز بنا کر چلتے بنے۔بابر اعظم 36رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button