پاکستانتازہ ترین

تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

لاہور(پاک نیوز)محکمہ تعلیم پنجاب نے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب نے تمام سرکاری اور نجی سکولوں کے لیے موسم گرما کی تعطیلات اور نئے تعلیمی سیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا۔اس حوالے سے محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے نوٹی فکیشن کردیا گیا ہے۔جاری کردہ نوٹی فکیشن میں سکولوں کو مئی میں امتحان اور یکم اگست سے تعلیمی سیشن شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ طلباء کو اس سال یکم جون سے 31 جولائی تک دو ماہ کی گرمیوں کی چھٹیاں ملیں گی اور کلاس 1-8 کے امتحانات مئی کے مہینے میں شروع ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button