پاکستانتازہ ترین

تمام اتحادیوں کارجحان اپوزیشن کی طرف ۔ عمران 100فیصد مشکل میں ۔ پرویز الٰہی

اسلام آباد(پاک نیوز) پنجاب اسمبلی کے اسپیکر اور مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما چودھری پرویز الٰہی نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ حکومت کی تمام اتحادی جماعتوں کارجحان 100فیصد اپوزیشن کی طرف ہے اور عمران خان 100 فیصد مشکل میں ہیں۔ نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویومیں انہوں نے کہامسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور مولانا فضل الرحمان کا اتحاد پکا اور دیر پا ہے ،جب مخالفین ایک شخص کےخلاف اکٹھے ہوتے ہیں تو تلخیاں بھلا دیتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم کی جانب سے وفود بھیجنے کا وقت گزر چکا ہے ،وزیر اعظم ذاتی حیثیت میں آنا چاہتے ہیں تو ویلکم کریں گے ۔پرویز الٰہی نے کہاکہ وزیر اعظم ایک ایک ووٹ والے کے پاس جارہے ہیں اگر یہ کام وہ پہلے کرلیتے ہیں تو بہتر ہوتا ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button