تازہ ترینکھیل

کراچی ٹیسٹ جیتنے کیلئے پاکستان کو 314 رنز، آسٹریلیا کو 8 وکٹیں درکار

کراچی(نمائندہ سپورٹس)کراچی میں آسٹریلیا کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن کے اختتام پر پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز بنا لیے اور آخری روز جیت کیلئے 314 رنز درکار ہیں۔کراچی ٹیسٹ کے چوتھے روز آسٹریلیا نے 2 وکٹوں کے نقصان پر97 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کردی تھی۔آسٹریلیا کی جانب سے 506 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی دوسری اننگز جاری ہے۔ پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور امام الحق ایک رن بنا کر آؤٹ ہوگئے، اس کے بعد اظہر علی بھی وکٹ گنوا بیٹھے۔عبداللہ شفیق اور کپتان بابر اعظم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اوراب تک تیسری وکٹ پر 171 رنز کی شراکت قائم کی۔چوتھے روز کے اختتام پر پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز بنا لیے ہیں جبکہ کپتان بابر اعظم 102 رنز اور عبد اللہ شفیق 71 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ٹیسٹ کے آخری روز پاکستان کو جیت کیلئے 314 رنز اور آسٹریلیا کو 8 وکٹیں درکار ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button