پاکستانتازہ ترین

پیپلزپارٹی اور اے این پی کو پی ڈی ایم میں واپس شامل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(پاک نیوز) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے پیپلزپارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کو واپس اتحاد میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پیپلزپارٹی اور اے این پی کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی اور اے این پی کو پی ڈی ایم میں واپس شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔بعد ازاں پریس کانفرنس میں پی پی اور اے این پی کی واپسی سے متعلق سوال پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ یہ اپوزیشن کی جماعتیں ہیں اور ان کی پارلیمنٹ میں بھی نمائندگی موجود ہے، جب ہمارا مقصد ایک ہے تو ہم آج سب اکھٹے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کل خود آصف علی زرداری کو لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت دینےجاؤں گا، میاں افتخار کہہ رہے ہیں کہ میرے آنے کے بعد آپ کی دعوت مکمل ہوچکی ہے، ہم پوری قوت سے آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button