پاکستانتازہ ترین

ملک بھر میں آج سے سی این جی اسٹیشنز کھل جائیں گے

لاہور(پاک نیوز)آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین غیاث پراچہ کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں سی این جی اسٹیشنز آج سے کھل جائیں گے ۔غیاث پراچہ کے ایک بیان کے مطابق سی این جی اسٹیشنزپورے ہفتے24 گھنٹے کھلے رہیں گے ۔ انھوں نے کہا کہ سی این جی  اسٹیشنز کے کھلنے سے فیول کی مد میں 84 ارب روپے کی بچت ہو گی جبکہ عام آدمی فیول کی مد میں ماہانہ 6 سے 10 ہزار روپے بچت کر سکے گا۔ غیاث پراچہ کے مطابق سی این جی کے استعمال سے پبلک ٹرنسپورٹ کے کرایوں میں بھی اضافہ نہیں ہو گا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button