تازہ ترینعلاقائی

صوبائی محتسب کاطریقہ احتساب نویدانقلاب ہے :محمدناصراقبال خان

اعظم سلیمان خان کو انصاف کی فراوانی کے سلسلہ میں گرانقدر خدمات پرسونیئر پیش کریں گے

لاہور(پریس ریلیز)انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی چیئرمین محمد ناصر اقبال خان نے کہا ہے کہ انصاف کے علمبردار صوبائی محتسب پنجاب کا طریقہ احتساب نویدانقلاب ہے۔میجر(ر)اعظم سلیمان خان کو صوبائی محتسب پنجاب کی حیثیت سے ریکارڈ مدت میں ہزاروں سائلین کو انصاف کی فراوانی کے سلسلہ میں گرانقدر خدمات انجام دینے پر انہیںانٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کی طرف سے نیک خواہشات ، سونیئر،کتب اورپھول پیش کریں گے۔صوبائی محتسب پنجاب کے آفس میں سائلین کووکیل نہیں دلیل کے بل پربروقت انصاف ملنا خوش آئند ہے۔حق اورسچائی کے بل پر سہل انداز سے انصاف تک رسائی صوبائی محتسب کاٹریڈ مارک ہے۔میجر(ر)اعظم سلیمان خان کوسائلین میںآسانیاں بانٹنا پسند ہے۔اپنے ایک بیان میں محمدناصراقبال خان نے مزید کہا کہ مفلس ومستحق سائلین کیلئے صوبائی محتسب پنجاب میجر(ر)اعظم سلیمان خان کادم غنیمت ہے ، پنجاب کے زیرک ہوم سیکرٹری اورانتھک چیف سیکرٹری کی حیثیت سے ان کے تجربات ومشاہدات سے روزانہ بنیادوں پرمتعددسائلین مستفید ہوتے ہیں۔سائلین کے حقوق کی بازیابی اورستم زدہ شہریوں کی دادرسی کیلئے میجر(ر)اعظم سلیمان خان کی اصلاحات کے ثمرات سے کوئی انکار نہیں کرسکتا ۔انہوں نے کہا کہ زندہ ضمیر صوبائی محتسب پنجاب میجر(ر)اعظم سلیمان خان کے ہوتے ہوئے معاشرے کے مقتدر طبقات کمزوروں کااستحصال نہیں کرسکتے ۔ صوبائی محتسب پنجاب کی دلچسپی اور سنجیدہ کاوش سے سائلین کو کسی امتیاز کے بغیرریلیف ملنا خوش آئند اورقابل رشک ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی محتسب پنجاب کے نظام عدل وانصاف سے مستفید ہونیوالے سائلین کی فہرست بہت طویل ہے ، وہاں انصاف کیلئے کسی سفارش یاسازش کی ضرورت نہیں پڑتی بلکہ دلائل سے قائل کرنے کی بنیاد پر حصول انصاف کاراستہ ہموار ہوجاتا ہے۔صوبائی محتسب پنجاب میجر(ر)اعظم سلیمان خان نے ستم زدہ اورمسائل زدہ انسانوں کو انصاف کی فرا ہمی کیلئے احکامات الٰہی اور قرآن مجید کی مقدس تعلیمات کواپنی اصلاحات کامحورومرکز بنایاہے ۔ میجر(ر)اعظم سلیمان خان اپنے پیشرو محتسب حضرات سے بہت مختلف اورمتحرک ہیں ،انہوں نے اپنے ہرمنصب کے ساتھ بھرپورانصاف کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button