پاکستانتازہ ترین

حکومت چھوڑی اور نہ ہی اپوزیشن کو جوائن کیا ہے: پرویز الٰہی

لاہور(پاک نیوز) اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی  نے اپنے گزشتہ  روز انٹرویو میں دیے گئے بیان پر وضاحت دے دی۔پرویز الٰہی  کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ ہم اتحادی ہیں اور الگ جماعت ہیں، جماعتوں کے اندر مختلف آراء ہوتی ہیں اور فیصلے باہمی مشاورت سے کیے جاتے ہیں۔انہوں  نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان ایماندار اور ان کی نیت بھی اچھی ہے، ہم نے حکومت چھوڑی ہے اور نہ ہی اپوزیشن جوائن کی ہے۔پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ حکومت کا حصہ ہیں اور ہر مشکل وقت میں حکومت کا ساتھ دیا ہے،  عوامی مسائل کی نشاندہی آج نہیں کی پہلے دن سے کر رہے ہیں۔انہوں نے مزیدکہا کہ اتحادیوں کے ساتھ مشاورت سے چلا جائے تو حکومت کا اپنا فائدہ ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button