پاکستانتازہ ترین

شیخ رشید نے وزیراعظم کو سندھ میں گورنر راج نافذ کرنے کا مشورہ دیدیا

اسلام آباد(پاک نیوز)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے وزیراعظم عمران خان کو سندھ میں گورنر راج نافذ کرنے کا مشورہ دیدیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ وزیراعظم سے کہاہے سندھ میں گورنر راج نافذ کردینا چاہئے ،بہت اچھا ہو گیا8 سے 12 لوگ ایکسپوز ہو گئے ، وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ سندھ کے لوگوں کا پیسہ خریدو فروخت کیلئے استعمال کیا جارہا ہے ،اپنے ضمیر سے ووٹ دینے والا بے شک ووٹ دینے آئے۔ان کاکہناتھا کہ سندھ میں کوئی پولیس کارروائی نہیں کی جا رہی ،یہ پیسے کے لوگ ہیں پیسے کے لالچ میں گئے ،ان کا کہناتھا کہ وزیراعظم سے کہاہے سندھ نے خریدوفروخت کی ہے یہ جمہوریت کے خلاف سازش ہے ،ان کا کہناتھا کہ یہ پیسوں کی کشش میں آئے ہیں عمران خان ڈٹا ہوا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button