پاکستانتازہ ترین

تحریک انصاف کا منحرف ارکان کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(پاک نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے منحرف ارکان کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق 13 منحرف ارکان کے شو کاز نوٹسز پر دستخط کر دیے گئے، شوکاز نوٹسز پر پارٹی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے دستخط کیے۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی اجلاس میں منحرف ارکان کو شوکاز جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، شوکاز نوٹس میں منحرف ارکان سے وضاحت طلب کرلی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ارکان کو 7 روز کے اندر معافی مانگ کر غیر مشروط پارٹی میں واپس آنے کی مہلت دی گئی ہےذرائع نے یہ بھی بتایا کہ 7 روز تک جواب نہ دینے اور واپس نہ آنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، منحرف ارکان کو کل شوکاز نوٹسز جاری کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button