پاکستانتازہ ترین

سندھ ہاوس پر دھاوا بولنے والے پی ٹی آئی کے گرفتار کارکنوں کو رہا کر دیا گیا

اسلام آباد(پاک نیوز)سندھ ہاؤس پر دھاوا بولنے والے پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار کارکنوں کو رہا کر دیا گیا۔پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کو شخصی ضمانت پر رہا کیا گیا، علاقہ مجسٹریٹ سے ضمانت ملنے کے بعد تمام کارکنوں کو رہا کیا گیا۔پی ٹی آئی کارکنوں پر کار سرکار میں مداخلت اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، مقدمے میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی بھی شامل تھی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button