تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:دو اوباشوں نے گن پوائینٹ پر تیرہ سالہ لڑکی سے زنا بالجبر

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔دو اوباشوں نے گن پوائینٹ پر تیرہ سالہ لڑکی سے زنا بالجبر کر ڈالا۔پتہ چلنے پر برہنہ حالت میں بے ہوش لڑکی کو خون میں لت پت چھوڑ کر فرار۔ایچ او سرائے مغل نے مقدمہ درج کرکے چند گھنٹوں میں سفاک ملزم کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کرکے فوری انصاف کی مثال قائم کردی۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاوں شیخم میں بھٹہ مزدور عمانو ایل مسیح کی تیرہ سالہ لڑکی نشا ء بی بی صبح سویرے رفع حاجت کیلیے کھیتوں میں جا رہی تھی کہ وہاں پر بیٹھے دو اوباشوں ناصر اور بلال نے لڑکی کو دبوچ لیا اور اسلحہ دکھا کر جان سے مار دینے کی دھمکی دیکر نزدیکی کماد کے کھیت میں لے گئے۔یہاں بلال ٹوکہ لیکر پہرہ دیتا رہا جبکہ ناصر نامی اوباش نے نہتی لڑکی سے زنا بالجبر کر ڈالا۔لڑکی کے چیخ و پکار پر جب دوسرے لوگ موقع پر آگئے تو اوباش نوجوان لڑکی کو بر ہنہ حالت میں خون میں لت پت بے ہوش حالت میں چھوڑ کر اسلحہ لہراتے فرار ہو گئے۔بد نصیب باپ نے اسکی اطلاع تھانہ سرائے مغل پولیس کو دی تو ایس ایچ او تھانہ سرائے مغل محمد اقبال فورن نفری لیکر موقع پر پہنچ گئے۔ایس ایچ او نے چند گھنٹوں بعد ہی مقدمہ درج کرکے ایک سفاک ملزم کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا۔فوری ایکشن لینے پر عوامی سماجی حلقوں نے سرائے مغل پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button