پاکستانتازہ ترین

حکومت اور اپوزیشن کو ڈی چوک میں جلسہ کرنے کی اجازت نہ مل سکی

اسلام آباد (پاک نیوز)اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ  نے حکومت اور اپوزیشن کو ریڈزون میں جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔تحریک انصاف نے وفاقی دارالحکومت  کی انتظامیہ کو ڈی چوک پر 27مارچ کے جلسے کی اجازت کے لیے درخواست دی تھی جب کہ  اپوزیشن نے بھی اسی  جگہ جلسے کی درخواست  دے رکھی ہے  تاہم ضلعی انتظامیہ  نے دونوں کو جلسے کی  اجازت دینے سے انکار کردیا  ہے۔ ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ ریڈ زون میں دفعہ 144 کا نفاذ ہے اور دونوں طرف سے ایک  ہی جگہ جلسہ  کرنے سے تصادم  کا خدشہ  ہے جس سے حالات بگڑ سکتے ہیں، ریڈ زون میں زیادہ لوگوں کے آنے سے سکیورٹی مسائل ہوں گے۔ذرائع کے مطابق  ضلعی انتظامیہ نے حکومت کو پریڈ گراؤنڈ اور اپوزیشن کو ایچ 9 میں جلسے کا آپشن دیا  ہے۔ذرائع کاکہنا ہےکہ انتظامیہ  نے اپوزیشن اور  حکومت کو جلسے کی  جگہ کے انتخاب کے بعد آگاہ کرنے کی ہدایت  کی  ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button