تازہ ترینکھیل

لاہور ٹیسٹ؛ کینگروز اننگز کا 391 رنز پر خاتمہ، شاہینوں کی بیٹنگ

لاہور(نمائندہ سپورٹس)آسٹریلین کرکٹ ٹیم اپنی پہلی اننگ میں 391 رنز پر ڈھیر ہوگئی ہے جس کے پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ جاری ہے جس کے دوسرے دن کا کھیل آج کھیلا جارہا ہے۔اس میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور اپنی پہلی اننگ میں 391 رنز بنائے۔آسٹریلیا کی جانب سے عثمان خواجہ نے سب سے زیادہ 91 رنز اسکور کیے جس میں ان کے 9 چوکے اور1 چھکا شامل ہے۔علاوہ ازیں کیمرون گرین نے 79، ایلکس کیری 67 اور اسٹیو امتھ نے 59 اورٹریوس ہیڈ نے 26 رنز اسکور کیے جبکہ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ اور نسیم شاہ نے 4،4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔بعد ازاں پاکستان نے اپنی پہلی اننگ کا آغاز کردیا ہے جبکہ پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق اورامام الحق اوپننگ کے لیے اترے ہیں۔واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان اس سے قبل دو ٹیسٹ میچز کھیلے گئے تھے جس کا پہلا میچ راولپنڈٰی اوردوسرا کراچی میں کھیلا گیا تھا جو بے نتیجہ رہے۔یاد رہے کہ ٹیسٹ سیریز کا تیسرا اورآخری ٹیسٹ جیتنے والی ٹیم سیریز کی فاتح قرارپائے گی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button