پاکستانتازہ ترین

اسلامی ممالک کسی بلاک میں جانے یا جنگ کا حصہ بننے کی بجائے متحد رہیں: وزیراعظم

اسلام آباد(پاک  نیوز)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسلام کا کسی طورپربھی دہشتگردی یا انتہاپسندی سے تعلق نہیں ہے۔ او آئی سی وزرا خارجہ کی کانفرنس سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دنیا کوعلم ہونا چاہئیے کہ اسلام امن پسند مذہب ہے۔اسلام کا دہشتگردی اورانتہاپسندی سے کوئی تعلق نہیں۔عمران خان نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی مسجد میں بے گناہ لوگوں کومارا گیا۔ انتہاپسند سوچ کسی کی بھی ہوسکتی ہے مگراسے اسلام سے جوڑا گیا۔مذہب کو دہشت گردی سے جوڑا گیا جو غلط تھا۔ نائن الیون کے بعد اسلاموفوبیا میں اضافہ ہوا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دنیا کے ہر کونے میں  مسلمانوں کو اسلاموفوبیا  کےواقعات  کا سامناہے۔ دنیا اسلاموفوبیا کےواقعات پر خاموش رہی۔اقوام متحدہ نے 15مارچ کو اسلاموفوبیا  کے خلا ف عالمی دن قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button