تازہ ترینکھیل

پاکستان نے پہلی اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 90 رنز بنالیے

لاہور(نمائندہ سپورٹس)لاہور ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے آسٹریلیا کے 391 رنز کے جواب میں ایک وکٹ پر 90 رنز بنالیے اور اسے اب بھی 301 رنز کا خسارہ ہے۔پاکستان نے پہلی اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 90 رنز بنالیے، عبداللہ شفیق 45 اور اظہر علی 30 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں۔ پاکستان کو واحد نقصان امام الحق کی صورت میں ہوا جو 11 رنز بناکر کمنز کا شکار ہوئے۔قبل ازیں قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے آخری میچ کی پہلی اننگز میں آسٹریلوی بیٹنگ لائن نسیم شاہ اور شاہین کی جارحانہ بولنگ کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔آسٹریلوی ٹیم 391 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوئی، پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور شاہین آفریدی نے 4 ، 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ نعمان علی اور ساجد خان ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button