تازہ ترینعلاقائی

پتوکی: دلہا، دلہن کے بھائی،بہنوئی اور الجنت شادی ہال کے منجیر سمیت بارہ افراد گرفتار

پتوکی (نامہ نگار)پتوکی شادی ھال میں غریب محنت کش اشرف عرف سلطان کی ہلاکت کا افسوس ناک واقعہ، مقدمہ درج،دلہا، دلہن،کے بھائی،بہنوئی اور الجنت شادی ھال کے منجیر سمیت بارہ افراد گرفتار،تفصیلات کے مطابق الجنت شادی ھال پتوکی میں گزشتہ روز باراتیوں نے غریب محنت کش پتوکی کے نواحی گاؤں جاگووالہ چک 4 کے رہائشی اشرف عرف سلطان کو تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ زندگی کی بازی ھار گیا،ڈی آئی جی نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے جاں بحق ہونے والے اشرف عرف سلطان کے بہنوئی پرویز کی تحریری درخواست پر مقدمہ درج کر لیا،ڈی ایس پی پتوکی آصف حنیف جوئیہ،تھانہ سٹی پتوکی کے انچارج انوسٹی گیشن انسپکٹر رانا احمد سمیت پولیس کی بھاری نفری نے پتوکی اور گردونواح کے علاقوں میں چھاپے مارکر دلہا اور دلہن کے بھائیوں،بہنوئی اور شادی ہال کے منجیر وقاص سمیت بارہ افراد کو حراست میں لے لیا ھے،دیگر گرفتار ھونے والوں زاھد،نذیر، بابر،راشد،مبشر،کاشف،عقیل،اقبال،لقمان،عاصم اور عرفان شامل ہیں،پولس نے تفتیش شروع کردی ھے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button