پاکستانتازہ ترین

ایک ذمہ دار ایٹمی قوت ہیں، تمام ممالک کے ساتھ امن چاہتے ہیں: صدر پاکستان

اسلام آباد(پاک نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ ہم ایک ذمہ دار ایٹمی قوت ہیں اور تمام ممالک کے ساتھ امن چاہتے ہیں۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا 23 مارچ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج کے دن تحریک پاکستان کے قائدین اور کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے عزم کرتے ہیں کہ ملک کی آزادی اور خودمختاری کو ہمیشہ عزیز رکھیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ حصول پاکستان کا مقصد جدید اسلامی فلاحی مملکت کا قیام تھا، ایسی مملکت جو اسلامی اصولوں پر مبنی اعتدال پسند اور روادار معاشرے کا عملی نمونہ پیش کرے، ایسی مملکت جہاں اقلیتوں کو بھی جان و مال کا تحفظ اور مذہبی آزادی حاصل ہو، مساوات، قانون و انصاف کی حکمرانی ہو۔انہوں نے کہا کہ اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ بانیان پاکستان کی امنگوں کے مطابق جدید اسلامی فلاحی جمہوری ریاست کے حصول کے لیے متحد ہو کر کام کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button