تازہ ترینعلاقائی

حجرہ شاہ مقیم:دیوار کے تنازعہ پر چار افراد نے خاتون کو برہنہ کر کے بازار میں گھسٹا

hujraحجرہ شاہ مقیم ( نامہ نگار)دیوار کے تنازعہ پر چار افراد نے خاتون کو برہنہ کر کے بازار میں گھسٹا ،پولیس نے معمولی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ملزمان دندنانے لگے ،تفصیلا ت کے مطابق نواحی گاؤں جھگیاں عظیم کی رہائشی خاتو ن پروین بی بی سے محمد اقبال ،محمد افضال ،محمد شریف اور رائے محمد طارق کا گزشتہ عرصہ سے دیوار کا تنازعہ چلارہاتھا گزشتہ روز ملزمان نے منصوبہ بندی کرکے خاتو ن کو اسکے گھر سے زبردستی اٹھالیا اور سر بازار برہنہ کرکے گھسٹتے رہے اور انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بناتے رہے اور اسے زخمی کر ڈالا طبی معائینہ رپورٹ کے ہمراہ جب خاتون نے مقامی پولیس کو واقعہ کی رپورٹ کی تو پولیس نے برہنہ بے حرمتی کی بجائے معمولی دفعات کے تحت خاتون کا فرضی مقدمہ درج کرلیا جبکہ ملزمان دندنانے اور خاتون کو سنگین نتائج کی دھمکیاں لگانے لگے

یہ بھی پڑھیں  ارجن کپوراورسوناکشی نے بدترین ادکاری پر’’کیلا ایوارڈ‘‘ جیت لیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker