پاکستانتازہ ترین

جے یو آئی کے لانگ مارچ کا آغاز آج سے ہوگا

کراچی(پاک نیوز)جمعیت علماء اسلام کی جانب سے لانگ مارچ کا آغاز آج سے ہوگا جس کے لیے سہراب گوٹھ پر کیمپ قائم کردیا گیا ہے۔مہنگائی مارچ کے حوالے سے جے یو آئی کا شیڈول جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کراچی سے آج صبح 10 بجے سہراب گوٹھ سے قافلہ اسلام آباد کے لئے روانہ ہوگا۔شیڈول کے مطابق بلوچستان سے بڑا قافلہ 25 مارچ  کو  روانہ ہوگا جس میں صوبے بھر سے ہزاروں گاڑیاں، کارکن، اراکین پارلیمان اور کارکن قافلے میں شامل ہونگے۔صوبہ پنجاب اور کے پی کے قافلے قیادت کی ہدایت کے مطابق روانہ ہونگے اور  26 مارچ کو ڈی آئی خان میں مولانا فضل الرحمن قافلے کا استقبال کریں گے۔مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں ڈی آئی خان سے قافلہ 26 مارچ کو روانہ ہوگا۔ شیڈول میں بتایا گیا ہے کہ تمام قافلے 26 مارچ کی شام اسلام آباد میں داخل ہونگے اور ری نگر ہائی وے جی نائن پر جمع ہونگے۔خیال رہے کہ انصار الاسلام کے دوہزارسے زائدرضاکار قافلے کے سیکورٹی پر مامور ہونگے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button