تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:قاتلانہ حملوں،لڑائی جھگڑے اور فائرنگ کے دو واقعات میں ایک شخص شدید زخمی

بھائی پھیرو(نامہ نگار) بھائی پھیرو۔قاتلانہ حملوں،لڑائی جھگڑے اور فائرنگ کے دو واقعات میں ایک شخص شدید زخمی۔نازک حالت میں لاہور ہسپتال ریفر۔فائرنگ سے ارد گرد کی آبادیوں میں دہشت پھیل گئی۔لوگوں نے بھاگ کر جانیں بچائیں۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں جلے کی میں کاشتکار محمد منور کا بائیس سالہ بیٹا شاہد اقبال اپنی حویلی مویشیاں میں جانوروں کی دیکھ بھال کر کے واپس آ رہا تھا کہ راستے میں گھاٹ لگائے مسلح تین کس ؎ ملزمان ندیم، فیاض، رستم نے اس پرقاتلانہ حملہ کر دیا اوراندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔فائرنگ کے نتیجے میں ایک گولی شاہد اقبال کی دائیں ٹانگ کے آر پار ہو گئی اور وہ شدید زخمی ہو کر زمین پر گر پڑا جبکہ دوسرے ملزمان بھی اندھا دھند فائرنگ کر کے نزدیک آنے والوں کو جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیتے رہے شدید زخمی کو نزدیکی بھائی پھیرو ہسپتال میں لایا گیا جہاں اسکی نازک حالت کے پیش نظر اسے مزید علاج کے لئے اسے جناح ہسپتال لاہور ریفر کر دیا گیا۔ مضروب کے باپ محمد منور کی درخواست پر تھانہ صدر بھائی پھیرو نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔فائرنگ کے دوسرے واقعہ میں محلہ میاں کے موڑ کا رہائشی محمد عاقب نثار اندرون اڈا بھائی پھیرو میں بیٹھا ہوا تھا کہ اسی اثنا ملزمان مسلح فرید، محمد احمد، اسامہ،علی،فیصل،مسلح ہو کر موٹر سائیکلوں پر آدھمکے اور آتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس سے لوگوں نے بھاگ کر جانیں بچائی۔اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی بھائی پھیرو پولیس موقع پر پہنچی تو ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔مدعی محمد عاقب نثار کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button