پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم عمران خان نے ہنگامی اجلاس بلا لیا

اسلام آباد(پاک نیوز)وزیراعظم عمران خان نے سیاسی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزرا شریک ہوں گے جب کہ اسد قیصر اور اٹارنی جنرل سمیت قانونی ٹیم کو بھی اجلاس میں بلایا گیا ہے۔ذرائع  کا  کہنا ہےکہ سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں تحریک عدم اعتماد پر مشاورت کی جائے گی اور اتحادیوں سے رابطوں پر بریفنگ دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں اتوار کے جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا اور جلسے کے انتظامات کو حتمی شکل دی جائے گی۔واضح رہے کہ اسپیکر اسد قیصر نے قومی اسمبلی کا اجلاس پیر تک  ملتوی کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button