تازہ ترینعلاقائی

کوہاٹ میں بھی جشن آزادی ملی یکجہتی اور جوش و جزبے سے منایاگیا

downloadکوہاٹ(ڈسٹرک ر پو ٹر)ملک بھر کی طرح کوہاٹ میں بھی جشن آزادی ملی یکجہتی اور جوش و جزبے سے منایاگیا اس موقع پر شہر کے مختلف مقامات سرکاری عمارتوں ، گھروں اور دکانوں کو جھنڈیوں اور برقی قمقموں سے سجایا گیا تھا جبکہ منچلوں کی چھوٹی چھوٹی ٹولیاں سبز ہلالی پرچم تھامے موٹر سائیکلوں پر گھومتی اور نعراہ لگاتی رہے اس موقع پر ضلعی و ڈویژنل انتظامیہ،سیاسی پارٹیوں اور سماجی تنظیموں کی جانب سے پروقار تقریبات کا بھی اہتمام کیا گیا جن میں ضلع بھر کی اہم شخصیات شریک تھیں تقریبات میں آزادی کی اہمیت پرروشنی ڈالی گئی اور پاکستان کے حصول کے لئے قربانیاں دینے والوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا اس موقع پر بچوں نے تقاریر اور خاکے پیش کئے اور ملی نغمے گاکر سامعین کی روح کو گرمہ دیا ملک کی سلامتی بقا اور امن و امان کے لئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں صبح سویرے پہلے تقریب ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں منعقد ہوئیجس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر سعادت حسن تھے اس موقع پر ان کے ہمراہ تمام محکموں کے آفسران اور اہلکاران بھی شریک تھے دوسری تقریب میونسپل کمیٹی ہال میں تحریک انصاف کے زیر اہتمام منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ایم پی اے ضیاء اللہ بنگش تھے جبکہ اس موقع پر صدر ہمایون پہلوان اور کثیر تعداد میں عہدیداران وورکران بھی شامل تھے اس کے علاوہ ڈی ایس پی ملک لعل فرید اور ایس ڈی او واپڈا اربن ون وااجد اللہ بھی شریک تھے تیسری تقریب شام سات بجے کمشنر ہاؤس میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی کوہاٹ سید جمال الدین شاہ تھیاس تقریب میں ڈویژن بھر کے آفسران اور معززین نے شرکت کیاس کے علاوہ مسلم لیک ن اور دیگر جماعتوں کی طرف سے تقریبات منعقد ہوئیں جشن آزادی کے موقع پرسیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے اور تقریبات میں شرکت کے لئے آنے والو ں کی بھی جامع تلاشی لی گئی تاکہ اس دن امن و امان کے قیام کو یقینی بنایا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!