پاکستانتازہ ترین

آصف زرداری نے شہباز شریف کو وزیراعظم کہہ کر مخاطب کردیا

اسلام آباد(پاک نیوز: سابق صدر آصف زرداری نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو وزیراعظم کہہ کر مخاطب کردیا۔ذرائع کے مطابق شہبازشریف کی زیرصدارت متحدہ اپوزیشن کا اجلاس ہوا جس میں آصف زرداری ،بلاول بھٹو زرداری اور دیگر شریک ہوئے جب کہ اس دوران قومی اسمبلی اجلاس کی حکمت عملی پر گفتگو ہوئی۔ذرائع کے مطابق متحدہ اپوزیشن کے بند کمرے کے اجلاس میں دلچسپ صورتحال دیکھنے میں آئی اور اس دوران آصف زرداری نے شہباز شریف کو وزیراعظم کہہ کر مخاطب کیا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ آصف زرداری نے (ن) لیگ کے رہنما رانا ثنااللہ کو وزیرداخلہ کہہ کر مخاطب کیا اس پر شہباز شریف نے کہا کہ زرداری صاحب، آپ رانا ثنااللہ کو وزیرداخلہ پکارکے ایوان کو ڈرا رہے ہیں۔ذرائع کےمطابق شہبازشریف کی بات پرمتحدہ اپوزیشن کےاجلاس میں قہقہے لگے اور ارکان نےتالیاں بھی بجائیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button