پاکستانتازہ ترین

وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش ۔قومی اسمبلی کا اجلاس 31 مارچ تک ملتوی

اسلام آباد(پاک نیوز)قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہو گیا۔ایوان میں تحریک عدم اعتماد پیش کر دی گئی ڈپٹی سپیکر  قاسم سوری صدارت کر رہے ہیں۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے تحریک عدم اعتماد پیش کی اور کہا کہ وزیر اعظم عمران ایوان میں اکثریت کھو چکے ہیں ۔آئین کے آرٹیکل 95 ون کےساتھ قومی اسمبلی کے 2007 کے رولز اینڈ پروسیجر 37 کے تحت وزیراعظم عمران خان کے خلاف پیش کی گئی۔ڈپٹی سپیکر نے قانونی ضرورت پوری کرنے  کے لیے ارکان کو کھڑا ہونے کو کہا جس کے بعد گنتی کی گئی۔جس کے مطابق تحریک عدم اعتماد کے حق میں 161 نے حمایت کا اظہار کیا۔آئینی ضابطہ کار کے مطابق اسپیکر ریکوزیشن جمع کرانے پر 14 روز کے اندر اجلاس طلب کرنے کا پابند ہوتا ہے تاہم اسپیکر کی جانب سے 11 روز گزر جانے کے باوجود کوئی اعلان نہ سامنے آنے پر اپوزیشن نے دھمکی دی تھی کہ اگر پیر تک تحریک عدم اعتماد پر قومی اسمبلی میں کارروائی شروع نہیں کی گئی تو ایوان میں دھرنا دیں گے۔  یاد رہے کہ مشترکہ اپوزیشن نے 8 مارچ کو وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کے ساتھ ہی قومی اسمبلی کے اجلاس کی ریکوزیشن جمع کرائی تھی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button