پاکستانتازہ ترین

بلوچستان عوامی پارٹی نے وفاقی حکومت سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد(پاک نیوز) بلوچستان عوامی پارٹی نے بھی وفاقی حکومت سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔اپوزیشن رہنماؤں کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بی اے پی نے اپوزیشن کی حمایت کا فیصلہ کرلیا۔بی اے پی کے رہنما خالد مگسی نے کہا کہ اپوزیشن نیک ارادے کے ساتھ آئی ہے اس لئے ان کے ساتھ ہیں اور ان کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے، سارے معاملات مشاورت کے ساتھ طے کیے ہیں، چاہتے ہیں معاملات حل کیے جائیں اٹکا کر نہ رکھا جائے۔اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی نے حمایت کا فیصلہ کیا ہے ان کے 4 ایم این ایز ہمارے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد پر ساتھ دینے پر بی اے پی کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور ان کے فیصلے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتےہیں، بی اے پی نے فیصلہ پاکستان کے بہتر مفاد میں کیا ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے نتیجے میں جو حکومت بنے گی بلوچستان کے عوام کی محرومیوں کو دور کرنے کے لیے ان کا ساتھ دیں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button