
لاہور(پاک نیوز) ترین گروپ کے رکن عون چوہدری نے پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ نامزد کیے جانے پر مبارکباد دی۔تفصیلات کے مطابق عون چوہدری نے پرویز الٰہی کو فون کرکے وزیراعلیٰ نامزدکیے جانے پر مبارکباد دی۔ترین گروپ کے رہنما نے پرویز الٰہی کو فون پر بتایا کہ جہانگیر ترین جو فیصلہ کریں گے وہی گروپ کا فیصلہ ہو گااور کل تک فائنل فیصلہ کر لیا جائےگا۔