پاکستانتازہ ترین

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی چوہدری عاصم نذیر ن لیگ میں شامل

فیصل آباد(پاک نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی چوہدری عاصم نذیر ن لیگ میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیںَسماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کن قومی اسمبلی چوہدری عاصم نذیر اس حوالے سے تصدیق بھی کی ہے۔اپنے پیغام میں عاصم نذید کا کہنا تھا کہ وہ پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے عہدے سے استعفیٰ دیتے ہیں اور پاکستان مسلم لیگ ن میں باضابطہ طور پر شمولیت کا اعلان کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ سیٹ کسی کے باپ کی وجہ سے نہیں اپنی کارکردگی اور حلقہ کے عوام کی محبت سے مسلسل چار بار جیت چکا ہوں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے ہم نے فیصل آباد کو سجایا اور سجاتے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button